فلمی ستاروں سے جگمگاتی لیکمے فیشن ویک کی آخری شام

ممبئی میں منعقدہ لیکمے فیشن ویک کے آخری دن ڈیزائنر انیتا ڈونگرے کے ملبوسات کی نمائش مختلف بالی وڈ اداکاراؤں نے کی۔

بالی وڈ

،تصویر کا ذریعہSUJIT JAISWAL

،تصویر کا کیپشناتوار کو ممبئی میں جاری لیکمے فیشن ویک کے آخری روز متعدد بالی وڈ اداکارائیں ریمپ پر دکھائی دیں جن میں سے اداکارہ تبو نے ڈیزائنر گورنگ کے ملبوسات کی نمائش کی۔
بالی وڈ

،تصویر کا ذریعہSUJIT JAISWAL

،تصویر کا کیپشنادھر اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے ڈیزائنر دویہ ریڈی کے ملبوسات کی نمائش کی۔
بالی وڈ

،تصویر کا ذریعہSUJIT JAISWAL

،تصویر کا کیپشناداکارہ ششمیتا سین نے ڈیزائنر ونکاپلی سشی کے تیار کردہ ملبوسات پہن رکھے تھے۔
بالی وڈ

،تصویر کا ذریعہSUJIT JAISWAL

،تصویر کا کیپشنایک اور سابقہ مس یونیورس لارا دتہ نے بھی اس موقعے پر ریمپ پر اپنا جلوہ پھیلایا۔
بالی وڈ

،تصویر کا ذریعہSUJIT JAISWAL

،تصویر کا کیپشنبالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے دو ماہ بعد ریمپ پر اپنے مخصوص انداز میں نظر آئيں۔
بالی وڈ

،تصویر کا ذریعہSUJIT JAISWAL

،تصویر کا کیپشنانھوں نے ڈیزائنر انیتا ڈونگرے کے ملبوسات کی نمائش کی۔