گوادر کے ماحول، بود و باش کی کہانی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لوگوں کی زندگی سے متعلق پینٹنگز کی ایک نمائش کوئٹہ میں منعقد کی گئی۔

کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لوگوں کی زندگی سے متعلق پینٹنگز کی ایک نمائش کوئٹہ میں منعقد کی گئی۔ (تحریر و تصاویر محمد کاظم)
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشناس نمائش کا اہتمام ادارہ ثقافت بلوچستان نے کیا تھا۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنیہ پینٹنگز بلوچستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 40 طلبا و طالبات نے بنائی تھیں۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشننوجوان پینٹرز ضلع گوادر کے ماحول، وہاں کے لوگوں کی بود و باش، سمندر کے سینے پر تیرتی کشتیوں اور دیگر پہلوؤں کی عکاسی کی تھی۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنان پینٹنگز میں عمومی طور پر جس بات کی زیادہ تر عکاسی نظر آرہی تھی وہ پسماندگی اور غربت کی تھی ۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنیہ تمام کام نوجوان مصوروں کا تھا جنہوں نے تین چار سال قبل تعلیم مکمل کی تھی۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشننمائش کے منتظم اور ڈائریکٹر محکمہ ثقافت عبداللہ بلو چ کا کہنا تھا کہ نمائش سے قبل انھوں نے ان مصوروں کو گوادر کا 10 روزہ دورہ کروایا تھا۔