آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’انڈیا کے عوام پاکستانی اداکاروں کے عاشق ہیں!‘
چاہے اداکاری کا ذکر ہو یا پروڈکشن کی بات، عتیقہ اوڈھو پاکستانی شو بزنس کی جانی مانی ہستی ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی آن پروڈکشن اینڈ اینٹرٹینمنٹ کی چیئرمین عتیقہ اوڈھو نے کراچی میں اس ہفتے پاکستان کی پہلی اینٹرٹینمنٹ میڈیا انڈسٹری کانفرنس فوکس پی کے 16 کروائی جس میں ٹی وی چینل مالکان، ڈسٹریبیوٹرز اور صنعت کے دیگر پیشہ ور افراد سمیت طلبہ نے بھی شرکت کی۔ یہ کانفرنس فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مالی امداد سے ہوئی۔
ہماری ساتھی فی فی ہارون نے کانفرنس کے بعد عتیقہ اوڈھو سے ملاقات کی اور ان سے ان کے کیریئر کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔