’چاہے رلانا ہو یا ہنسانا، اداکاری سے پیار ہے‘

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کو آپ سکرین پر کئی کرداروں میں دیکھ چکے ہیں۔ ان دنوں ان کا ڈرامہ سیریل 'سیتا بھاگری ' لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے کردار پاکستان کی ہندو برادری پر مبنی ہیں۔

ہماری ساتھی فی فی ہارون نے ثروت گیلانی کی اداکاری اور دیگر مصروفیات کے حوالے سے ان سے بات کی۔