آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
راہل گاندھی کا ’ووٹ چوری‘ کا الزام مودی کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے؟
راہل گاندھی کا ’ووٹ چوری‘ کا الزام مودی کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے؟
انڈیا کی حزبِ اختلاف کے رہنما راہل گاندھی کی طرف سے حالیہ دنوں میں الیکشن رگگنگ کے لگائے گئے الزامات کے بعد تو جیسے نئی دلی میں ایک سیاسی بھونچال آ گیا ہے۔ راہل نے یہ الزامات براہ راست الیکشن کمشنر پر لگائے اور کہا کہ انھوں نے بی جے پی کو جتوانے کے لیے 2024 کے الیکشن میں ووٹ چوری کیے تھے جس کی وجہ سے نریندر مودی وزیرِ اعظم بنے۔ راہل گاندھی کے الزامات کے بعد بہار میں آئندہ ہونے والے انتخابات بھی متنازع ہو گئے ہیں۔ انڈین سیاست پر ایک نظر اس ہفتے کے سیربین میں۔
میزبان: خالد کرامت
پروڈیوسر: عارف شمیم
وژوول پروڈیوسر: احسن محمود یونس
رپورٹر: شکیل اختر
کیمرہ پرسن: تپس ملک