آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’اپنی سیاست اپنے تک رکھیں اور فوج کو اس سے دور رکھیں‘
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بی بی سی کی فرحت جاوید کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان سے کسی قسم کے بیک چینل رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کو خود طے کرنے چاہییں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں مبینہ جبری گمشدگیوں، فوج پر سیاست میں مداخلت کے الزامات سمیت انڈیا اور افغانستان سے متعلق کردار سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔
واضح رہے کہ یہ انٹرویو 18 مئی کو آئی ایس پی آر میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بعض بین الاقوامی میڈیا ٹیموں کو انٹرویوز دیے تھے جن میں بی بی سی بھی شامل تھا۔