آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
تقسیم ہوتا پاکستان ’پہلی قسط‘: بڑی سیاسی جماعتیں ایک ساتھ کیوں نہیں بیٹھنا چاہتی ہیں؟
پاکستان میں آٹھ فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تاہم یہ الیکشن ایک ایسے وقت اور ماحول میں ہو رہا ہے جب ملک میں سیاسی تناؤ بڑے پیمانے پر تقسیم کا باعث بنا جس نے سیاست دانوں، سیاسی جماعتوں اور عوام کے ساتھ ساتھ ریاست کے اہم اداروں سمیت میڈیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔
بی بی سی اردو اسی حوالے سے ایک خصوصی سیریز لے کر آیا ہے جس میں ان عوامل کو سمجھنے کی کوشش کی گئی جنھوں نے اس تقسیم کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی اس سوال کا جواب جاننے کی بھی کوشش کی گئی کہ آیا عام انتخابات اس تقسیم کو کم کریں گے یا پھر یہ مزید گہری ہو گی۔
بی بی سی کی اس سیریز کی پہلی قسط میں ہم نے اسی تصور کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے کہ کیا سیاسی طور پر منقسم ملک میں ایک مضبوط جمہوریت پنپ سکتی ہے اور سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر آپس میں بات کرنے کو تیار کیوں نہیں؟
رپورٹر: سحر بلوچ
فلمنگ اینڈ ایڈیٹنگ: نئیر عباس