’کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ شیطان ہیں؟‘ ایپسٹین سے سوال
’کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ شیطان ہیں؟‘ ایپسٹین سے سوال
امریکی محکمہ انصاف نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متعلق لاکھوں نئی فائلیں جاری کی ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں ایپسٹین کو ایک انٹرویو لینے والے کے سوالات کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ کون سوالات پوچھ رہا ہے، یا فوٹیج کب اور کیوں فلمائی گئی۔ ایک حصے میں، ایپسٹین سے اس کی دولت کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے، اور بعد میں اس کے سامنے سوال رکھا جاتا ہے کہ آیا وہ جنسی شکاری ہے یا نہیں۔



