آن لائن لون ایپس: ’میرے شوہر نے کہا ایسی زندگی سے مر جانا بہتر ہے‘

آن لائن لون ایپس: ’میرے شوہر نے کہا ایسی زندگی سے مر جانا بہتر ہے‘

سنہ 2020 میں پاکستان میں کووڈ وبا کے دوران آن لائن ایپس کے ذریعے آسان اقساط پر قرض لینے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس قرض کو حاصل کرنے والے افراد جب ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے قرض لینے کی شرائط دیکھتے ہیں تو اُن کو یہ علم نہیں ہوتا کہ جو کچھ لکھا ہوا ہے اُن کے ساتھ اُس سے متضاد ہونے والا ہے۔

پاکستان میں ان لون ایپس کے فراڈ میں پھسنے والے افراد نے بی بی سی کی نازش فیض کو بتایا کہ اُن کو کس طرح قرضہ لینے کے بعد بلیک میل کیا گیا۔