امریکی صدارتی مباحثہ: بائیڈن کے بےربط جملے اور ٹرمپ کا جارحانہ انداز

امریکی صدارتی مباحثہ: بائیڈن کے بےربط جملے اور ٹرمپ کا جارحانہ انداز

جمعرات سے پہلے بھی بہت سے امریکیوں کو صدر جو بائیڈن کی عمر اور ان کی صحت کے بارے میں بہت سے خدشات لاحق تھے تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے مباحثے نے ان خدشات کو ختم کرنے کے بجائے مزید تقویت بخش دی۔

تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس مباحثے کے دوران مسلسل ایسا محسوس ہوتا رہا جیسے جو بائیڈن اپنی باتوں پر قابو نہیں رکھ پا رہے تھے۔ ان کی جانب سے دیے جانے والے کچھ جوابات تو انتہائی بےتکے تھے۔