آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پشاور کے پرانے سینما گھر آج کس حال میں ہیں؟
پاکستان میں روایتی سینما گھروں میں لوگوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ان سینماؤں کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے۔ اس لیے کچھ عرصے سے یہ سینما منہدم کیے جا رہے ہیں۔ پشاور میں چند سالوں میں اٹھارہ سینما ہال منہدم کر کے وہاں شاپنگ پلازے تعمیر کر دیے گئے ہیں۔ اب پشاور میں صرف سات سینما ہال رہ گئے ہیں۔ اب حال ہی میں پشاور صدر میں کیپیٹل سنیما کی عمارت کو گرایا جارہا ہے۔ اس سنیما سے جڑی یادیں اب بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ دیکھیے بلال احمد کی یہ رپورٹ۔