آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکی بچے کی جعلی مسکراہٹ چین میں مقبول
امریکہ کی ریاست منی اوپلس میں رہنے والے آٹھ سالہ گیون تھامس کی تصویروں پر مبنی میمز چین میں لاکھوں لوگ روزانہ شئر کرتے ہیں۔ لگتا ہے کہ گیون کی بیزار نقلی مسکراہٹ نے اپنے جذبات ظاہر نہ کرنے والے چینی نوجوانوں کو میمز بھیج کر جان چھڑانے کا اچھا موقع دے دیا ہے۔ ان کے چینی مداح کہتے ہیں کہ انہیں گیون کی جذبات سے بھرپور تصویریں بہت معنی خیز لگتی ہیں۔