بالی وڈ کی ’می ٹو‘ تحریک اور انڈین اداکاراؤں کا سامنے آنا
بالی وڈ میں ’می ٹو‘ تحریک نے بڑے بڑے اداکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اس حوالے سے اپنے ایک ساتھ اداکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کی کچھ شخصیات اپنی بیویوں کو ٹرافی جبکہ دوسری لڑکیوں کو داشتہ بنا کر رکھنا چاہتی ہیں۔ آج کے بالی وڈ راؤنڈ اپ کا یہ بھی موضوع ہے۔