احمد علی بٹ: لوگ مجھے مہوش حیات سے عشق لڑاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے

احمد علی بٹ نے پاکستان کی تین باکس آفس ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں انھوں نے بھیس بدل کے ایک خاتون کا کردار نبھایا ہے جس سے لوگ بہت متاثر ہوئے ہیں۔

ہماری ساتھی ففی ہارون نے لندن میں احمد علی بٹ سے ملاقات کی اور پوچھا کہ وہ کامیڈی کرتے کرتے تھک نہیں گئے۔

سنیے ان کی دلچسپ گفتگو