نوجوان پاکستانی ٹیم کی لارڈز میں تاریخی فتح

میچ میں عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ محمد عباس قرار پائے جنھوں نے دونوں اننگز میں چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے
پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی ہار کی بنیادی وجہ پاکستان کی بہترین بولنگ تھی۔ پاکستانی گیند بازوں نے کسی بھی انگلینڈ کے کھلاڑی کو دونوں اننگزمیں بڑا سکور نہیں کرنے دیا
پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمین آف دی میچ محمد عباس تھے جنھوں نے دونوں اننگز میں چار چار وکٹیں حاصل کیں
پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم قدرے ایک نوجوان ٹیم ہے۔ اس ٹیم میں صرف چار ایسے کھلاڑی ہیں جو کہ پاکستان کے انگلینڈ کے گذشتہ دورے پر ٹیم میں شامل تھے
پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم نے نہ صرف بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دیکھائی بلکہ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے بولنگ اٹیک کے سب سے سینیئر بولر محمد عامر نے اس میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں
پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی دوسری اننگز میں جوس بٹلر اور ڈوم بیس نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 126 قیمتی رنز جوڑے۔ جب یہ دونوں بلےباز کریز پر آئے تو صرف 110 کے سکور پر انگلینڈ کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں
پاکستان کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیٹ ویسٹ ٹیسٹ سیریز میں صرف دو میچ ہیں اور پاکستان کو اس میں ناقابلِ شکست ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اگلا میچ ہیڈنگلی میں کھیلا جائے گا