تصاویر: کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گرجا گھر ہونے والے حملے کے بعد مناظر۔

کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس سے قبل بلوچستان کے وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے بی بی سی اردو کا بتایا تھا کہ چار حملہ آوروں نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش تھی جن میں سے دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیرِ داخلہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گرجا گھر ہونے والے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنآئی جی بلوچستان کے مطابق سکیورٹی اداروں نے گرجا گھر کے احاطے کو کلیئر کر دیا ہے اور اب آس پاس کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کے مطابق ریلوے سٹیشن کوئٹہ کے قریب امداد چوک پر واقع میتھوڈسٹ گرجا گھر کو کم از کم دو خودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنانے کوشش کی۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشندی میتھوڈسٹ گرجا گھر سنہ 1935 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ شہر کے ریلوے سٹیشن کے قریب مصروف ترین شاہراہ پر واقع ہے۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ پاکستان میں ماضی میں بھی شدت پسند گرجا گھروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیہ حملہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع ایک گرجا گھر پر اتوار کی صبح کیا گیا جہاں مذہبی عبادات کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق حملے کے وقت گرجا گھر میں 400 کے قریب افراد موجود تھے لیکن پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنآئی جی پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ایک حملہ آور کو گرجا گھر کے احاطے کے مرکزی دروازے پر ہی مار گرایا جبکہ دوسرے حملہ آور نے گرجا گھر کے دروازے پر زخمی ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔