آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پنچائت کے فیصلے
پاکستان ميں ملتان شہر کے نواحی علاقے راجہ پور میں حال ہی میں ایک 12 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے بدلے میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پولیس کہتی ہے کہ انتقامی زیادتی کا یہ واقعہ ایک پنچائتی فیصلے کا نتیجہ تھا۔ علاقہ ميں رہنے والے کہتے ہيں کہ یہاں کے بیشتر لوگ اپنے زیادہ تر مسائل کا حل' پنچائتی فیصلوں ميں ہی ڈھونڈتے ہیں۔ ليکن سوال تو يہ ہے کہ ملک میں عدالتی نظام کی موجودگی میں ایسا کیوں ہوتا ہے۔