لاہور میں دھماکے کی تصاویر

لاہور میں حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے ہیں۔

لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے ہیں۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائے جانے کا کام ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں کیا جا رہا تھا جب یہ دھماکہ ہوا۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں اب تک 26 افراد ہلاک اور 49 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘
لاہور
،تصویر کا کیپشنجس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے وہ مصروف علاقہ ہے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب ہے۔ حکومت پنجاب کے ترجمان ملک احمد کے مطابق یہ علاقہ ریڈ زون میں آتا ہے جہاں پر وی آئی پی موومنٹ ہوتی ہے۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبرطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو ڈی آئی جی پولیس حیدر اشرف نے بتایا کہ یہ خودکش دھماکہ تھا۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا
لاہور
،تصویر کا کیپشنجس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے یہ کوٹ لکھپت کا علاقہ ہے جہاں بہت بڑے علاقے پر غیر قانونی تجاوزات تھیں۔