بہاولپور: لواحقین کو اپنے پیاروں کی تلاش

اتوار کو بہاولپور میں ایک آئل ٹینکر کے الٹنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

بہاولپور
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیل سے بھرے ٹینکر کے الٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔
بہاولپور
،تصویر کا کیپشنبہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو دس، دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
بہاولپور
،تصویر کا کیپشنجائے حادثہ پر موجود بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق اتوار کو پیش آنے والے واقعے کے بعد آج شہر کی فضا سوگوار ہے جبکہ لوگ اب بھی اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔
بہاولپور
،تصویر کا کیپشننامہ نگار کے مطابق جائے حادثے کے قریب واقع چھوٹی بستیوں میں اب تک چھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
بہاولپور
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں درجنوں افراد جھلسنے کی وجہ سے شدید زخمی ہیں۔
بہاولپور
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں ماضی میں بھی ٹریفک حادثات کے دوران آئل ٹینکرز میں آگ بھڑکنے سے ہلاکتوں کے بڑے واقعات پیش آ چکے ہیں۔