بینظیر بھٹو کا میک اپ کرنا میرے کریئر کا اہم موڑ تھا: طارق امین

،آڈیو کیپشن`میں پہلے بھی گنجا تھا اب بھی گنجا ہوں بدلہ نہیں‘

کراچی میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے لکس سٹائل ایوارڈ میں اس برس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مشہور سٹائلسٹ طارق امین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ طارق امین 35 سال سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کے گاہکوں میں بینظیر بھٹو اور ریما جیسی شخصیات شامل رہ چکی ہیں۔ فیفی ہارون کی طارق امین سے ان کے کریئر پر بات چیت سنیے۔