کشمیر میں ضمنی انتخابات کے موقع پر تشدد

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں اتوار کو ہوئے ضمنی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں

کشمیر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکشمیر میں وقفے وقفے سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں
کشمیر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہلاک ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی آخری رسومات پیر کو ادا کی گئیں
کشمیر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں اتوار کو ہوئے ضمنی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں
کشمیر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہلاک ہونے والے کشمیری نوجوان کے جنازوں میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی
کشمیر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس موقعہ پر لوگوں نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے
کشمیر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنان ہلاکتوں کے خلاف پیر اور منگل کو علیحدگی پسندوں نے ہڑتال کی اپیل دے رکھی ہے۔ پیر کے روز ہڑتال کے دوران جگہ جگہ نوجوانوں نے ہند مخالف مظاہرے کیے
کشمیر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق مظاہرین اور فورسز کے درمیان تصادموں کے دوران 100 فورسز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں
کشمیر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمبصرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال اور سیاسی حلقوں کی اپیلوں کو الیکشن کمیشن نے سنجیدگی سے لیا تو بدھ کو ہونے والے انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں