’پاکستان کے عوام آج بھی مجھے پیار کرتے ہیں‘

،آڈیو کیپشنموسیقار عدنان سمیع نے انڈیا کا پاسپورٹ حاصل کیا تو پاکستان میں ان پر بہت تنقید ہوئی۔

گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے اپنے فن سے پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک میں شہرت حاصل کی لیکن انڈیا کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں ان پر بہت تنقید ہوئی۔

چند دن پہلے انہوں نے شائقین سے بھرے لندن کے ویمبلے ارینا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شائقین میں لندن کے میئر صادق خان بھی موجود تھے۔

ہماری ساتھی فیفی ہارون بھی اس کانسرٹ میں شامل ہوئیں اور اس کے بعد عدنان سمیع سے گفتگو بھی کی۔