’جس دن خود سے پیار کرنے لگی اس دن مر جاؤں گی‘
ماہرہ خان اس وقت پاکستان کی چوٹی کی فنکار ہیں۔ بالی وڈ میں ان کی پہلی فلم جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی رواں ہفتے نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہے۔ ہماری ساتھی فیفی ہارون نے ماہرہ خان سے ان کی فلمی زندگی اور کچھ ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھے۔ دو حصوں پر مشتمل انٹرویو کے پہلے حصے آپ گزشتہ ہفتے سن چکے ہیں۔