آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ماہرہ خان کی پہلی بالی وڈ فلم جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی
ماہرہ خان اس وقت پاکستان کی چوٹی کی فنکار ہیں۔ آئندہ دو ہفتوں میں بالی وڈ میں ان کی پہلی فلم جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہے۔
پاکستان میں فلم شائقین اس فلم کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں لیکن فی الحال یہ معلوم نہیں کہ پاکستان کے سینیما گھروں میں رئیس کو نمائش کی اجازت ملے گی یا نہیں۔
یہ ضرور ہے کہ بھارت میں پاکستانی ستاروں پر پابندی کے بعد ماہرہ خان فلم کی پبلسٹی میں حصہ نہیں لے پائیں اور اس کی ریلیز پر اب تک انھوں نے کوئی انٹرویو بھی نہیں دیا ہے۔
مگر سنیے یہ دو حصوں پر مشتمل انٹرویو جہاں ماہرہ خان نے پہلی بار ہماری ساتھی فیفی ہاروں سے اپنے کیریئر کے اس اہم موڑ کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔۔۔