تحریکِ انصاف کا احتجاج اور رکاوٹیں

تحریکِ انصاف کا احتجاج اور رکاوٹیں

پولیس

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتحریک انصاف کے مرکزی جلوس کا موٹر وے پر ہارون آباد پل پر پہلی مرتبہ پنجاب پولیس سے آمنا سامنا ہوا جہاں پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔
کنٹینر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپی ٹی آئی کے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کے لیے خیبر پختونخوا کو اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی موٹر وے اور جی ٹی روڈ سمیت تمام زمینی راستے بھی بدستور بند ہیں۔
کنٹینر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتحریکِ انصاف نے اسلام ہائی کورٹ کی جانب سے دارالحکومت میں دو نومبر کو حکومت مخالف احتجاج کو مقررہ مقام تک محدود رکھنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔
صوابی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ پیر کی شب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں پشاور سے اسلام آباد آنے والے قافلے پر ہونے والی آنسو گیس کی شیلنگ سے کم سے کم ایک کارکن ہلاک ہوا ہے۔
پولیس

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنخواجہ آصف نے کہا کہ اب جب معاملہ عدالت میں ہے تو سڑکوں پر احتجاج کو کوئی جواز موجود نہیں ہے اور عدالت قوم کو اس احتجاج کی سیاست سے نجات دلوائے۔
تحریک انصاف کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصوبہ پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد روانگی سے روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے۔ تحریک انصاف کی درجنوں خواتین کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے
تحریک انصاف کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد میں واقع جماعت کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچنے سے روکا جا رہا ہے
تحریک انصاف کا احتجاج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتحریک انصاف پاناما لیکس پر وزیراعظم سے احتساب کے مطالبے پر احتجاج کر رہی ہے