آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
گوادر کے ان دیکھے رنگ
پاکستان کا ساحلی قصبہ گوادر آج کل خبروں میں ہے۔ آپ نے سنا ہو گا کہ وہاں اربوں روپے کی لاگت سے بندرگاہ بن رہی ہے اور دیگر بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ اربوں کھربوں کے اعداد و شمار اور ترقیاتی کاموں کے دعوں میں گوادر کے لوگوں کی آواز کم ہی سننے کو ملتی ہے۔ بی بی سی اردو سروس سوموار 24 اکتوبر سے گوادر کے بارے میں خصوصی رپورٹس کا سلسلہ شروع کر رہی ہے جس میں گوادر کے لوگوں کی بات ہو گی۔