عراقی افواج کی موصل کی طرف پیش قدمی جاری

،ویڈیو کیپشنعراقی افواج کی موصل کی طرف پیش قدمی جاری

عراقی افواج کی مُوصل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق شہر سے لوگ بھاگ کر شام پہنچ رہے ہیں۔ بچوں کے فلاحی ادارے 'سیو دی چلڈرن' کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس روز میں پانچ ہزار افراد سرحد پار کر کے شام پہنچے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاکھوں افراد شہر سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔