کشمیر میں احتجاج کی لہر جاری

بھارت کے زیر انتظام کمشیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس کے ہاتھوں ایک 13 سالہ بچے کی ہلاکت کے بعد وادی میں ایک بار مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

کشمیر میں احتجاج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیر انتظام کمشیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس کے ہاتھوں ایک 13 سالہ بچے کی ہلاکت کے بعد وادی میں ایک بار مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
کشمیر میں احتجاج

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنسنیچر کے روز ہونے والے مظاہروں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی جو بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہی تھیں۔
کشمیر میں احتجاج

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنکشمیر میں تشدد کی تازہ لہر حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی آٹھ جولائی کو پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شرو‏ع ہوئی۔
کشمیر میں احتجاج

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنتین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری اس احتجاج میں اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
کشمیر میں احتجاج

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنشہر کے بہت سے مقامات پر کرفیو نافذ ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی نماز جنارہ میں شرکت کی۔
کشمیر میں احتجاج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن13 سالہ بچہ جنید محمد جمعے کے روز مظاہرے کے دوران زخمی ہو گیا تھا جو سنیچر کی صبح زخموں کی تاب نہ لا سکا۔
کشمیر میں احتجاج

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکشمیر میں جاری احتجاجی تحریک کی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔