News image
پنجاب کی ناہموار ترقی
News image
 
ملتان
پینتیس میں سے بارہ ضلعے پسماندہ
 


تحریر و ترتیب: عدنان عادل، بی بی سی اردو ڈاٹ کام
پنجاب کے پینتیس میں سے بارہ ضلعے ایسے ہیں جہاں انفراسٹرکچر کی ترقی کی شرح باقی ضلعوں کی نسبت بہت پسماندہ ہے۔ یہ پسماندہ ضلعے سرائیکی بولنے والے جنوبی پنجاب میں ہیں۔ بی بی سی کے عدنان عادل نے سرکاری اعداد و شمار کا جائزہ لیا ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب کے زیادہ تر ضلعے نو زائیدہ بچوں کی شرح اموات، پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے شعبوں میں اقوام متحدہ (ملینئیم ڈیولیپمینٹ گولز) اور عالمی اشاریوں سے بہت پیچھے ہیں۔

پنجاب میں سب سے کم پسماندگی سڑکوں کی لمبائی (کثافت) کے اعتبار سے ہے۔ پنجاب کے بعض اضلاع عالمی بینک کے سڑکوں کی ترقی کے لیے طے کردہ معیار سے آگے بڑھ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مختلف سرکاری محکموں سے جمع کیے گئے ترقی کی شرح کے اعتبار سے پسماندہ ضلعوں میں بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی اوربھکر شامل ہیں۔
 
 
35 میں سے12 اضلاع پسماندہ
 
 
 
 
 
^^تازہ ترین خبریں>>پاکستان>>اوپر واپس>>