تصاویر دیکھنے کے لئے آگے کلک کریں | ![]() | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
امریکہ میں احتجاج پانچ جون کو امریکہ کے تین شہروں، واشنگٹن ڈی سی، سان فرانسسکو اور لاس اینجلس میں امریکی اور غیر عراقی افواج کے عراق پر قبضے کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ ان مظاہروں کا اہتمام ’ایکٹ ناؤ ٹو سٹاپ وار اینڈ اینڈ ریس ازم‘ نامی انسانی حقوق اور امن کے لئے کام کرنے والے کارکنوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے کیا تھا۔ ان مظاہروں میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا جن کے مطالبات میں عراق سے امریکی افواج کی فوری واپسی، فلسطین کے عوام کی اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کی حمایت اور امریکی افواج کی ہیٹی پر قبضے کا خاتمہ شامل تھے۔ مظاہرین نے اپنی تقاریر میں ان پالیسیوں کی بھی مخالفت کی جنہیں انہوں نے صدر جارج بش کی امریکہ میں ’سماجی، معاشی اور شہری حقوق کے خلاف جنگ‘ کا نام دیا۔ | ![]() لاس اینجلس کے مظاہرے میں حصہ لینے والی ایک لڑکی | |||
| ^^واپس گیلری پر | |||