آگے دیکھنے کے لیے کلک کریں | ![]() | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
شازیہ مرزا : پاکستانی برطانوی کامیڈین شازیہ مرزا برطانیہ کی پہلی ایشیائی مسلمان عورت ہیں جنہوں نے برطانیہ کے کامیڈی سرکٹ میں دھوم مچا دی ہے۔ شازیہ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی سٹیج پر اپنے فن کا اظہار کرنا چاہتی تھیں مگر والدین کا دل رکھنے کے لیے انہوں نے کچھ دیر ایک سکول میں بچوں کو پڑھایا۔ شازیہ کے والد راولپنڈی سے اور ان کی والدہ لاہور سے ہیں۔ شازیہ شروع میں سٹیج پر حجاب پہنا کرتی تھیں، مگر اب نہیں پہنتیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے کی وجہ سے انہیں کافی مخالفت اور تعصب کا سامنا کرنا پڑا اور بات یہاں تک پہنچ گئی کہ انہیں اپنے فن کے لیے حجاب چھوڑنا پڑا۔ وہ اب بھی سٹیج پر صرف کالا لباس پہنتی ہیں۔ وہ اپنے منفرد انداز اور لطیفوں اور پھبتیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے امریکی ٹی وی کے مشہور پروگرام ’دی سکسٹی منٹس شو‘ میں بل کلنٹن کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ تحریر و تصاویر: عالیہ نازکی | ![]() شازیہ مرزا کی تصویر ان کےوزٹنگ کارڈ پر | |||
| ^^واپس اوپر | |||