| | 

مفتی محمد سعید
مفتی محمد سعید پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی اور فارق عبداللہ کے سخت مخالف ہیں۔ نیشنل کانفرنس سے انیس سو پچاس میں چودہ برس کی عمر میں سیاست ميں قدم رکھتے ہوئے وہ 1959 میں ڈیموکریٹک نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے اور پھر 1965 میں کانگریس پہنچ گئے اور 1987 تک کانگریس میں رہے۔ سنہ 1987 میں وہ وی پی سنگھ کے ساتھی بنے۔ جب 1989 میں ان کی بیٹی روبیہ سعید کو ایغوا کیا گیا اور ان کی رہائی کے لیے شدت پسندوں کے مطالبے منظور کیے گئے تو اس وقت کے وزير داخلہ سعید پر کافی نکتہ چینی کی گئی۔1999 میں انہوں نے پی ڈی پی تشکیل دی۔ 2002 سے 2005 تک پی ڈی پی کانگریس کی حکومت میں وہ وزیر اعلی کے عہدے پر فائز رہے۔
| | |